HSOکے زیراہتمام بچوں کی یکجہتی فلسطین واک
HSOکے زیراہتمام بچوں کی یکجہتی فلسطین واک،مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعروں کی گونج،سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا
تفصیلات کے مطابق شوریٰ علمائے جعفریہ کی ذیلی تنظیم حسینی سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (HSO) کے زیراہتمام اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے بچوں نے “یکجہتی فلسطین واک” کا اہتمام کیا۔
واک میں اسکول کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس دوران بچوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ بچے انتہائی جوش و جذبہ سے امریکہ مردہ باد، اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
ایچ ایس او کے طلباء وفاقی دارالحکومت کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے فیصل مسجد پہنچے جہاں واک کا اختتام ہوا۔ بچوں نے نماز ظہر فیصل مسجد میں ادا کی اور تمام یونٹس کے بچوں کو فیصل مسجد کا وزٹ بھی کروایا گیا۔
واک میں شریک طلباء کو آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری کا پیغام بھی پڑھ کر سُنایا گیا جس میں آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری کا کہناتھا کہ بچے ملک و قوم کے معمار ہوتے ہیں اور اُن کا تحفظ ہر ملک و قوم پر فرض کی حیثیت رکھتا ہے لیکن غزہ میں بچوں پر ہونیوالے ظلم و ستم کا سلسلہ ایک ماہ سے زیادہ وقت گزر جانے کے بعد تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
شیخ ہادی حسین ناصری کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہغزہ پر ہزاروں کی تعداد میں بم گرائے گئے، بمباری سے بچوں کو بستوں، پانی کی بوتلوں اور ان کے والدین سمیت خون میں نہلادیا گیا۔ ایچ ایس او کے طلباء کی پرُ امن پر اُن کے جذبہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔