سردارعبدالقیوم نیازی کا مسئلہ کشمیرپرپارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

پارلیمان کوان کیمرہ بریفنگ دی جائے تاکہ وہ مسئلہ کشمیرکومؤثراندازمیں اٹھا سکیں

0 613

سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ۔

کل جماعتی مشاورتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردارعبد القیوم نیازی نے کہا کہ 40 سالہ مسئلہ افغانستان پر پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس ہو سکتا ہے تو72 سالہ مسئلہ کشمیر پر بھی پارلیمنٹ کا ان کیمرہ مشترکہ اجلاس ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ پارلیمان کی ایک بڑی تعداد مسئلہ کشمیر سے بے خبر ہ اور، ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمان کو ان کیمرہ بریفنگ دی جائے تاکہ وہ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اٹھا سکیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں بیٹھیں اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کریں،مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی بھرپور نمائندگی کر سکتا ہے۔

سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کی آزاد کشمیر حکومت قائم ہوئی تو فوری کل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام جماعتیں متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر کے عوام اور پوری دنیا ہو ایک پیغام دے سکیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.