اسلام دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ اسلام اور مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے، محمد حسین اصغر
مولانا محمد حسین اصغر مسئول شوریٰ علماءِ جعفریہ پاکپتن نے کہا ہے کہ امت مسلمہ صیہونیوں کی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کرے گی اسلام دشمن قوتوں کا گٹھ جوڑ اسلام اور مسلمانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی صہیونی غزہ فلسطین کو تباہ اور کھنڈر بنا رہے ہیں۔فلسطینی وحشیانہ،غیر انسانی،بہیمانہ مظالم کا شکار ہیں۔2 ارب مسلمان بے بس،حکمران بے حسی،بزدلی،بے حمیتی کا شکار ہیں۔