پشاور، علماء و مشائخ کونسل کے زیراہتمام قومی بین المذاہب امن کانفرنس

کانفرنس میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سید عبد الخبیر آزاد، خیبر پختونخوا کے چیف خطیب مولانا طیب قریشی، قاری احسان الله، مولانا عابد حسین شاکری اور دیگر شریک ہوئے۔

0 287

علماء و مشائخ کونسل کے زیراہتمام پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں قومی بین المذاہب امن کانفرنس بعنوان ’’احترام انسانیت، تشدد سے پاک معاشرہ اور پیغام پاکستان کا فروغ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مذہبی امور کے وفاقی وزیر مفتی عبد الشکور، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ آیاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین سید عبد الخبیر آزاد، خیبر پختونخوا کے چیف خطیب مولانا طیب قریشی، قاری احسان الله، مولانا عابد حسین شاکری، مفتی جمیل رضوی سمیت عیسائی اور سکھ کمیونٹی کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے بین المذاہب ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس استحکام پاکستان کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ کانفرنس میں مختلف مذاہب اور مسالک کے عوام اور عمائدین نے بھی شرکت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.