مغربی دنیا کی طرف سے بچوں کے قتل پر چشم پوشی قابل مذمت ہے، غلام مصطفیٰ انصاری

0 1,272

شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے ترجمان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے فلسطین میںاسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نہتے فلسطینیوں کو قتل کرکے نسل کشی کی جارہی ہے۔ مغربی دنیا کی طرف سے بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر چشم پوشی قابل مذمت ہے۔

غلام مصطفیٰ انصاری کا کہنا تھا کہ عالمی برادری سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے۔ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔ عالمی طاقتوں کو بیٹھ کر مسئلہ فلسطین کا فوری اور دیرپا حل نکالنا چاہیے۔ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانا پوری دنیا کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.