دفتر خارجہ پاکستانی پاسپورٹ پر وفد کے دورہ اسرائیل کی وضاحت کرے، علامہ ناصر عباس جعفری

ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے کہا کہ قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر آگ و بارود برسانے والوں سے دوستی دین اسلام سے غداری ہے، امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہے۔

0 219

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ ناصر عباس جعفری نے اسرائیلی صدر کی طرف سے پاکستانی وفد سے ملاقات کی تصدیق پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولی موقف سے خیانت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر کی اجازت نہیں، مذکورہ وفد کو غاصب اسرائیل کا دورہ کرنے کی اجازت کیوں اور کس کے ایما پر ملی، دفتر خارجہ کو صیہونی غاصب ریاست اسرائیل کے دورے پر قوم کے سامنے وضاحت کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر آگ و بارود برسانے والوں سے دوستی دین اسلام سے غداری ہے، امریکہ و اسرائیل عالم اسلام کے کھلے دشمن ہے، حکومت ہوشمندی کا مظاہرہ کرے، اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی غاصب اسرائیل کے لئے معمولی سی لچک کشمیر پر ہمارے موقف کو کمزور کردے گی، اسرائیل کے معاملے میں ہمارا دو ٹوک اور سخت مؤقف ہی خطے کے امن اور سلامتی کی ضمانت سمجھا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.