پارا چنار کے مومنین کیساتھ ہونیوالی ظلم وزیادتی افسوسناک ہے ، شیخ ہادی حسین ناصری
وکیل آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری نے پاراچنار میںمسلسل ہونیوالی دہشتگردی اور ظلم و بربریت کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارا چنار کے مومنین کیساتھ ہونیوالی ظلم وزیادتی افسوسناک ہے جہاں تکفیری دہشتگرد اُنہیں چاروں اطراف سے محاصرہ کرکے نقصان پہچانے کے درپے نظر آرہے ہیں ۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ دشمن چاروں اطراف سے محاصرہ، راستے بند، ضروریات زندگی اوراشیائے خورد و نوش میںکمی، ادویات کی قلت ،موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرکے پارا چنار کے مومنین کو دنیا سے منقطع کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ پارا چنار(کرم ایجنسی) میں شہید ہونیوالے مومنین کی شہادت ایک عظیم سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس اندھی دہشتگردی کو روکنے کیلئے ادارے اپنا رول ادا کریں ۔
شیخ ہادی حسین ناصری نے ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کی اہمیت اور سالمیت کے حوالے سے مزید توجہ دیں تاکہ پورے ریجن میں جو کچھ ہو رہا ہے اُس کا اثر ہمارے ملک کی سالمیت کے خطرہ نہ بن سکے۔انہوںنے کہا کہ جو لوگ شیعہ سنی فتنہ ہوا دے رہے ہیں وہ پاکستان اور اسلام دونوں کے دشمن ہیں۔