صیہونی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تمام حدیں پار کرچکی ہے ، مصطفیٰ انصاری

0 397

شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے ترجمان علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا ہے کہ فلسطینی جدوجہد کیخلاف اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول ہے،فلسطینیوں کو جس بے دردی کے ساتھ شہید کیا جارہا ہے اُس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ پہلے اسپتال کو نشانہ بنا کر 500سے زائد شہریوں کو شہید کردیا گیا اور اب پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنا کر صیہونی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی تمام حدیں پار کرچکی ہے۔

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے کہا کہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان اقوام متحدہ، سیکیورٹی کونسل اور او آئی سی سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے میں اپنا موثر کردار ادا کریں، یہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ اقوام عالم کا مسئلہ ہے اگر توجہ نہ دی گئی تو عالمی امن متاثر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.