جامعہ عروۃ الوثقیٰ بین المذاہب کانفرنس "حسین سب کا” 5 مارچ کو ہوگی

0 237

پاک نیوز-ولادت باسعادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے پُرمسرت موقع پر جامعہ عروةالوثقی لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کا پروگرام بعنوان "حسین سب کا” ہفتہ 5 مارچ 2022 کو منعقد ہو رہا ہے، جس میں مسیحی، ہندو، سکھ و دیگر مذاہب کے اکابرین، زعماء، دانشوران و علماء امام حسین علیہ السلام سے اپنی عقیدت کا اظہار کریں گے۔ اس حوالے سے زعیم و مؤسس جامعہ عروۃ الوثقی علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ کربلا ایک عالمی اور آفاقی تحریک ہے، کیونکہ ظلم سے نفرت تمام ادیان و مذاہبِ میں مشترک ہے اور امام حسین (ع) نے پوری انسانیت کو بیداری اور ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کا درس دیا تھا۔ حضرت امام حسین ّ کی شخصیت کسی فرقے یا مذہب کے اندر محدود نہیں نہ ہی کسی طبقے اور قوم کیساتھ مخصوص ہے یہاں تک غیر مسلم ،ہندو، زرتشتی، مسیحی بھی کربلا ہی سے درس لیکر اپنے اہداف کو پہنچے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سالانہ کانفرنس پُرامن بقائے باہمی، انسانی ہمدردی اور ظلم سے عمومی نفرت کی اقدار کو معاشروں میں رائج کرنے کی غرض سے منعقد کی جاتی ہے اور یہ اس وقت ممکن ہوگا جب مختلف ادیان ومذاہب کے پیروکاراور مکاتب فکر کے ماننے والے آپس میں احترام کا رشتہ برقرار رکھیں اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس باہمی تعاون سے دنیا کے محروم اور مستضعف لوگوں کی حالت بدل جائے گی اور ان پر مسلط کردہ ظالمانہ فضا کی بساط لپیٹ دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.