شہنشاہ نقوی کے والد کے انتقال پر دُکھ کی گھڑی میں اُن کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شیخ ہادی
آیت اللہ الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے والد معروف سوز خواں و مرثیہ خواں استاد سید عابد حسین نقوی (ہاتف الوری) کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دُکھ کی اس گھڑی میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی اور اُن کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں پروردگار عالم تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ ہم سب نے بالآخر اس عالم فانی سے عالم بقا کی جانب کوچ کرنا ہےلیکن ہر انسان اپنی الگ اہمیت اور مقام رکھتا ہےاوردنیا سے پردہ کرنے کے بعد لواحقین اور اپنے چاہنے والوں کیلئے ایک خلا ضرور چھوڑ جاتا ہے ایسی صورت میں سوز خواں و مرثیہ خواں استاد سید عابد حسین نقوی ہاتف الوری جیسی شخصیات کی کمی تو ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی خدا وندقدوس مرحوم کو جوار معصومینؑ میں جگہ عنایت فرمائے۔