علامہ ہادی حسین ناصری کی ملتان میں مرحوم علامہ علی رضا نقویؒ کے چہلم میں شرکت، بزرگ عالم دین علامہ تقی شاہ نقوی سے تعزیت اور خانوادہ علمی کو خراج تحسین

0 10

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی دام ظلہ اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے ملتان میں مرحوم علامہ علی رضا نقوی رحمۃ اللہ علیہ کے چہلم کی تقریب میں شرکت کی۔

انہوں نے اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ محمد تقی شاہ نقوی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔اپنے خطاب میں علامہ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ مرحوم علامہ علی رضا نقوی کی رحلت ملت جعفریہ کے لیے ایک ایسا ناقابلِ تلافی نقصان ہے جس کی بھرپائی ممکن نہیں۔

انہوں نے خانوادہ نقویہ کو ایک عظیم علمی خانوادہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان علم، خدمت دین اور اخلاص کی روشن علامت ہے، جس نے ہمیشہ ملت کے لیے قیمتی خدمات انجام دی ہیں۔

آخر میں انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور خانوادہ محترم کے لیے صبر جمیل کی دعا کی، اور تاکید کی کہ مرحومین کی علمی و دینی خدمات کو زندہ رکھنا ہماری دینی و ملی ذمہ داری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.