علامہ ہادی حسین ناصری کی استاد العلماء کے مزار پر حاضری اور علامہ علی رضا نقویؒ کی وفات پر تعزیت

0 10

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے بزرگ عالم دین استاد العلماء سید گلاب حسین شاہ (رحمۃ اللہ علیہ ) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کی دینی و علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مرحوم علامہ علی رضا نقوی (رحمۃ اللہ علیہ) کی وفات پر بھی دلی تعزیت کی، جو شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سینیئر نائب صدر علامہ محمد تقی نقوی کے چھوٹے بھائی تھے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کے استقبال کے لیے علامہ محمد تقی شاہ نقوی اور ان کے بھائیوں نے خصوصی طور پر حاضری دی، ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی آمد اور تعزیت پر شکریہ ادا کیا۔

علامہ محمد تقی شاہ نقوی نے اس موقع پر علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین کی خدمت میں مزید کامیابی اور توفیق عطا فرمائے۔

آخر میں علامہ ہادی حسین ناصری نے مرحومین کی مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور تاکید کی کہ ملت کے ان عظیم خدام کی یاد ہمیشہ زندہ رکھی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.