جمعۃ الوداع مظلوم کی نصرت و حمایت کا دن ہے ،شیخ ناصری

0 7

نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع سال کا افضل ترین جمعہ ہے جو کہ عبادات ،مناجات کے ساتھ ساتھ مظلومین کی نصرت کا دن ہے یہ دن مظلوم فلسطینیوں کی نصرت و حمایت کے طور پر بھی منایا جاتا ہے اس موقع پر ہمیں فلسطین ، کشمیر اور دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونیوالے مظالم کے خلاف اپنی معتبر اور توانا آواز دنیا بھر کے ایوانوں تک پہنچانی ہوگی۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کو الوداع کہنے کیلئے جمعۃ الوداع ایک عظیم ترین دن ہے جس دن تمام عالم اسلام رمضان المبارک میں گزرے ہوئے ایام کی عبادات اور مناجات بارگاہِ خداوندی میں پیش کرتا ہےاسی لیے یہ دن اپنے گناہوں کی معافی اور رمضان کی برکتوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ مظلوموں کو بھی اپنی دُعائوں کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ خداوندِ قدوس اُمت مسلمہ کیلئے آسانیاں پیدا کرے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا آخری جمعہ مناجات اور دُعائوں کو شرفِ قبولیت بخشتا ہے اس دن کی فیوض و برکات سے دُعائوں کی تاثیر بھی دُگنی ہو جاتی ہے ۔جمعۃ الوداع کے موقع پر تمام مومنین اللہ سے اپنی دنیا اور آخرت کی فلاح کی دعا کرتے ہیں۔اگر آئمہ طاہرین علیھم السلام کے فرمودات پر عمل پیرا ہوا جائے تو اس دن کی عبادات، نمازیں اور دعائیں دونوں جہانوں میں کامیابی کا سبب بن سکتی ہیں اور یہ اتحاد بین المسلمین کی کنجی بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.