علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کاعلامہ قاضی شبیر حسین علوی کی وفات پر اظہار تعزیت

0 15

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے سرزمینِ اولیاء ملتان کے جلیل القدر عالمِ دین، خطیبِ ملت،علامہ قاضی شبیر حسین علوی (سربراہ جامعہ شہید مطہری ملتان) کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے پوری زندگی دینِ مبین، مکتبِ اہل بیتؑ کی خدمت اور ملت کی راہنمائی میں گزار دی۔ ان کے انتقال سے ملت ایک عظیم علمی و روحانی شخصیت سے محروم ہو گئی ہےکیونکہ ایک عالم کی وفات پورے عہد کو متاثر کرتی ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ ہم مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور پسماندگان، شاگردوں اور ملتِ جعفریہ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ اہل بیتؑ میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل نصیب ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.