علامہ عارف حسین واحد سے سابق وزیر سید منیر حسین گیلانی کی ملاقات

0 8

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے معروف مذہبی سیاسی شخصیت،سابق وفاقی وزیر سید منیر حسین گیلانی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی،ملاقات میں ملی پلیٹ فارم اور قیادت کے حوالے سے بہت تفصیلی اور مفید گفتگو رہی۔

سید منیر حسین گیلانی سے تنظیمی تاریخ کے حوالے سے بہت ہی قابل ذکر معلومات سننے کو ملیں سیاسی میدان میں ان کی فعالیت، تحریک کا سیاسی کردار اور موجودہ دور میں سیاسی صورتحال پر بہت اچھی نشست رہی ۔

جماعت کی سیاسی فعالیت کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے اور کلیدی عہدوں پر قومی سطح کی سیاسی سوجھ بوجھ کی حامل شخصیات اور علماءکرام کے آگے آنے کی ضرورت شدت سے محسوس کی گئی۔

منیرحسین گیلانی نے دو جلدوں پر مشتمل اپنی معروف تصنیف(سیاسی بیداری) پیش کی-نشست میں سینئر صحافی نذیر بھٹی بھی موجود تھے- اس طویل نشست کا اختتام گیلانی صاحب کی طرف سے پرتکلف عشائیے پرہوا-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.