علامہ ناصری کا پاکستان میں اتحاد اور دینی خدمت کی ضرورت پر تأکید
اسلام آباد – عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ کی جانب سے منعقدہ خصوصی ضیافت میں معروف علمائے کرام کی شرکت ہوئی، جس میں نمائندہ آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان شیخ ہادی حسین ناصری بھی شریک تھے۔
یہ دعوت علامہ سید عز الدین الحکیم کے پاکستان کے دورے کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔ اس موقع پر علامہ شیخ انور نجفی ، اور معروف مذہبی اسکالر اور Such TV کے سربراہ علامہ سید افتخار نقوی سمیت دیگر علمی و مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں۔
اپنی گفتگو میں، علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے عراق کے سفیر حامد عباس لفتہ کی اس نیک اقدام پر شکریہ ادا کیا اور مہمان گرامی علامہ سید عز الدین الحکیم کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے پاکستان کو ایک عظیم ملک قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہاں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے تمام کوششوں کو یکجا کرنا ضروری ہے، تاکہ اس اسلامی ملک میں دین کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔