علامہ ہادی ناصری اور علامہ عارف واحدی کی اہم ملاقات،اتحاد امت کے فروغ و دیگر امورپربات چیت

0 66

اسلام آباد:آیت اللہ العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ شیخ ہادی حسین ناصری (دام عزہ) سے ملی یکجہتی کونسل اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ملاقات خوشگوار اور برادرانہ ماحول میں ہوئی، جس میں ملی و مذہبی امور، اتحاد امت، بین المسالک ہم آہنگی، اور مرجعیت تشیع جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر علامہ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ علمی و مذہبی منظرنامے کو مدنظر رکھتے ہوئے، حجۃ الإسلام والمسلمین علامہ سید ساجد علی نقوی کا کردار انتہائی اہم اور مؤثر ہے۔ ان کی دینی، ملی اور قومی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں، اور ان کے تجربے اور قیادت کا کوئی متبادل نظر نہیں آتا۔ لہٰذا، ہم ان کی درازی عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں تاکہ وہ ملت کی رہنمائی کا فریضہ اسی بصیرت و استقامت کے ساتھ انجام دیتے رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.