آئی ایس او کراچی کے تحت آزادی القدس کانفرنس

0 255

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں آزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ آزادی القدس کانفرنس میں آئی ایس او کے مرکزی صدر زاہد مہدی، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء ارشد وہرہ، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ ڈاکٹر اظہر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء یونس بونیری، ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر میجر (ر) قمر عباس، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم، سندھ بار کونسل کے سابق صدر حیدر امام رضوی، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، مسلم لیگ (ن) کے رہنماء پیر اظہر ہمدانی، تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جعفریہ الائنس کے رہنماء شبر رضا، ایم کیو ایم کے رہنما محفوظ یار خان، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راؤ کامران و دیگر سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں سمیت طلبہ تنظیموں کے نمائندہ وفود نے شرکت اور خطاب کیا۔ کانفرنس کے آخر میں شرکاء نے قرارداد پیش کی، جس میں پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے اور پارلیمنٹ میں مسئلہ فلسطین کے حق میں قرارداد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کیلئے عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک فورم پر جمع کرنے کیلئے کوششوں کو تیز کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.