اتحاد بین المومنین ہمارا منشور،ایمانی بنیادوں پر اتحادکا قیام سب کا فریضہ ہے،شیخ ناصری

0 8

وکیل مرجع عالی قدر آيت الله العظمٰی شیخ محمد الیعقوبی (حفظہ اللہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد بین المومنین ہمارا منشور ہے جو کہ نہ صرف ہمارا بلکہ قرآن کا ، اسلام کا اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کا منشور ہے ۔آپس میں اتحاد ایمانی بنیادوں پر ،قرآنی بنیادوں پر اور معصومین علیھم السلام کے فرمودات کی روشنی میں قائم کرنا ہم سب کا فریضہ ہے ۔

علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ مومنین کا آپس میں متحد ہونا قرب الہیٰ کے حصول کا باعث اور وسیلہ ہے ۔موجودہ حالات متقاضی ہیں کہ مومنین آپس میں متحد ہوجائیں اس سارے معاملہ میں علماء کو بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے آپس میں اتحاد کی راہیں ہموار کرنی چاہیں۔ علامہ شيخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ بیشک اتحاد بین المومنین ہمارا منشور ہے اور اس عظیم اور اہم مقصد کیلئے تمام مومنین اور علماء کو ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔

اسلام میں اتحاد کی بہت بڑی اہمیت ہے اور قرآن و حدیث میں اس پر متعدد بار زور دیا گیا ہے مومنین کا اتحاد صرف ایک سیاسی یا سماجی ضرورت نہیں بلکہ یہ دین کی بنیادوں میں شامل ہے کیونکہ قرآن مجید اور رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات میں مومنین کو بھائی چارے، یکجہتی اور انتشار سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے ساتھ محبت و تعاون کی تاکید کی گئی ہے۔

قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ واضح طور سورہ آلِ عمران میں فرماتا ہے’’اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام رکھو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو‘‘ اس آیت میں اللہ نے مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ وہ آپس میں تفرقہ نہ ڈالیں بلکہ اس کی رسی (یعنی اہلیبیتؑ) کو مضبوطی سے تھام رکھیں۔مومنین کی مثال ایک جسم کی مانند ہے، جب ایک حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو پورا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.