صیہونی فورسز کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ پر حملہ ، نمازیوں پر گولیاں برسادیں

قبلہ اول پر ایک بار پھر صیہونی فورسز کی یلغار نے حملہ کردیا اور نمازیوں پر گولیاں برسادیں، فائرنگ اور شیلنگ سے 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

0 179

تفصیلات کے مطابق اسرائیلیفورسز کی جارحیت عروج پر ہے ، ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ کو صیہونی فورسز نے قبلہ اول کو میدان جنگ بنا دیا۔

فلسطینی حکام نے بتایا کہ صیہونی فورسز نے ایک بار پھر مسجد اقصہ پر حملہ کردیا، صیہونی فورسز جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئی اور نمازیوں پر براہِ راست گولیاں چلادیں۔

مسجد کے احاطے میں فائرنگ اور شیلنگ کے نتیجے میں 150 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ نماز فجر کے بعد لوگ عبادت میں مصروف تھے کہ اسرائیلی دندناتی ہوئی اندر داخل ہوئی ، پہلے آنسو گیس کے شیل برسائے اور پھر نمازیوں پر فائرنگ کی، جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور مسجد کا احاطہ دھوئیں سے بھر گیا۔

اسی دوران قابض فورسز نے فلسطینی نوجوانوں پرتشدد بھی کیا اور کئی فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرکے لے گئی۔

خیال رہے ماہ رمضان کے دوران بھی اسرائیلی فورسز کی جارحیت جاری ہے، پرتشدد کارروائیوں میں چار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.