ان 3 خصلتوں کے حامل افراد ہمیشہ اکیلے رہیں گے

0 9

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ شخصیت کی تین اہم خصلتیں ہیں جو بتاتی ہیں کہ کون سا شخص زندگی بھر اکیلا رہے گا یا نہیں۔

جرمنی میں بریمن یونیورسٹی کے محققین نے زندگی میں طمانیت اور شخصیت کے خصائص کی درجہ بندی کی بنیاد پر سنگل افراد اور رشتوں سے منسلک افراد کا موازنہ کیا۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ اکیلے رہنے والے لوگ شادی شدہ والے لوگوں کے مقابلے میں ان 3 خصلتوں کے حامل ہوتے ہیں۔

1) سماجی سطح پر کم پُراعتماد

2) کم ہمت

3) نئے تجربات سے دور بھاگنا

نتائج میں یہ بھی پایا گیا ہے کہ زندگی بھر اکیلے رہنے والے لوگ اپنی زندگی سے غیر مطمئن بھی نظر آئے۔

تحقیق کی مصنفین میں سے ایک جولیا اسٹرن نے کہا کہ جو لوگ ساری زندگی سنگل رہتے ہیں اور جو لوگ کسی رشتے میں منسلک ہوتے ہیں، دونوں کی شخصیت میں بڑا فرق ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ان لوگوں کا زیادہ خیال رکھنا چاہیے۔ اگر ان کے پاس ایسے لوگ ہوں جو ان کی دیکھ بھال کرتے ہوں تو یہ ان کی مدد کر سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.