میرا انسانی چہرہ ہوتا تو کیسا دکھتا؟ اے آئی نے اپنی تصویر انسانوں کو دے دی

0 3

مصنوعی ذہانت (اے آئی) نے پہلی بار اپنی تصویر ظاہر کردی جس نے صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ تصویر جاری کر کے اے آئی نے بتایا کہ وہ انسان ہو تو کیسا لگے گا۔

یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ اے آئی کوئی انسان نہیں بلکہ ایک کمپیوٹر پروگرام ہے، لیکن جب اے آئی سے پوچھا گیا کہ اس کا انسانی چہرہ ہوتا تو کیسا نظر آتا تو اس نے اپنی انسانی شکل پر مبنی ایک تصویر جاری کی۔

ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق اے آئی نے ایک سیلف پورٹریٹ بنایا جس میں 40 مختلف فنکاروں کی خصوصیات کو ملایا گیا جنہوں نے مختلف پروگراموں میں اپنی اپنی سیلفیاں اپ لوڈ کی تھیں۔

ہسکوکس (Hiscox) نامی ایک انشورنس کمپنی نے آرٹ اور مصنوعی ذہانت کے بارے میں اپنی پہلی رپورٹ جاری کرنے کے لیے ایک تجربہ کیا۔ رپورٹ میں اس بات کا جائزہ لیاگیا کہ کس طرح (اے آئی) فن کی دنیا کو بدل رہا ہے اور یہ مشینوں کے ذریعے بنائے گئے آرٹ کے بارے میں سوالات اٹھاتا ہے۔

ہیڈ شاٹس کو فیسر نامی کمپیوٹر ٹول کا استعمال کرتے ہوئے جوڑا گیا تھا، اور پھر ایک ڈیزائنر نے انہیں کلاسک آئل پینٹنگ کی طرح بنانے میں مدد کی۔

اے آئی کا سیلف پورٹریٹ صرف آرٹ کا کام نہیں ہے، بلکہ یہ ان افراد کو تسلیم کرنے کا ایک طریقہ بھی ہے جنہوں نے اس کی صلاحیتوں کو بنانے میں بہت کوششیں کیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.