گوگل میپ کی مدد سے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

0 6

اسپین میں ایک انوکھے واقعے میں پولیس نے سال بھر سے لاپتا شخص کے قاتلوں کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی پولیس نے 1 سال قبل لاپتا ہونے والے شخص کا معمہ گوگل میپ کی مدد سے حل کرلیا۔

پولیس کو گمشدہ شخص کی اطلاع 2023 میں اس کے رشتے دار کی جانب سے دائر درخواست سے ملی لیکن پولیس اس کیس کو حل نہ کر پائی تھی۔

بعد ازاں پولیس میں درخواست دائر کرنے والے رشتے دار کو مشکوک پیغامات ملنا شروع ہوئے جس پر اس نے تھانے جاکر دوبارہ رپورٹ کروائی۔

ان پیغامات میں گمشدہ شخص نے کہا کہ اسے نیا جیون ساتھی مل گیا ہے اس لیے وہ نئی جگہ منتقل ہو رہا ہے۔

پولیس نے ان پیغامات کی روشنی میں ازسر نو تفتیش شروع کی اور گوگل میپ پر ایک تصویر تلاش کی جس میں ایک سرخ گاڑی کی ڈگی میں کپڑے میں لپٹی ہوئی کسی بڑی سی چیز کو دکھایا گیا تھا۔

جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گوگل میپ پر اس تصویرکی مدد سے پولیس ایک خاتون اور اس کے ساتھی مرد کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

گرفتار خاتون گمشدہ شخص کی سابق گرل فرینڈ تھی جب کہ اس کے ساتھ گرفتار ہونے والا شخص اس کا نیا بوائے فرینڈ تھا۔

بعد ازاں پولیس نے گمشدہ شخص کی باقیات اسی گاؤں کے ایک قبرستان سے برآمد کیں جنھیں فرانزک لیب بھیج دیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.