مضر کیمیکل سے پاک پہلی محفوظ اور مؤثر غیر زہریلی بیٹری تیار

خطرناک عناصر سے بنی ڈسپوزیبل بیٹریاں ماحول کو شدید آلودہ کر رہی ہیں

0 68

واشنگٹن(شوریٰ نیوز)مضر کیمیکل سے پاک پہلی محفوظ اور مؤثر غیر زہریلی بیٹری تیار، خطرناک عناصر سے بنی ڈسپوزیبل بیٹریاں ماحول کو شدید آلودہ کر رہی ہیں، ہماری زندگیوں میں بیٹریاں اہمیت کی حامل شے بن چکی ہیں۔ لیکن انسانوں کے زیرِ استعمال سیسہ، کیڈمیئم اور پارے جیسے خطرناک عناصر سے بنی روایتی ڈسپوزیبل بیٹریاں ماحول کو شدید آلودہ کر رہی ہیں۔ سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ بیٹریوں میں موجود زہریلا مواد ماحول میں شامل ہو کر مٹی اور پانی کو آلودہ کرتے ہوئے انسانوں اور جانوروں کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بیٹری سیل ہوں یا خود بیٹریاں ہوں، ان کی تیاری میں کئی طرح کے مضر کیمیائی اجزا استعمال ہوتے ہیں۔ ہرسال ہم لاکھوں کروڑوں بیٹریاں کھلے ماحول میں پھینک رہے ہیں۔البتہ، چین کی شیژانگ یونیورسٹی اور جنوبی آسٹریلیا کی فِلِنڈر یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دان طویل جدوجہد کے بعد دنیا کی پہلی محفوظ اور مؤثر غیر زہریلی بیٹری بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے نئی بیٹریاں بنانے کا پہلا مرحلہ کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے اور بیٹری کی سیفٹی اور کارکردگی کے نئے معیار کا تعین کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.