اربوں ڈالر مالیت کے بٹ کوائن چرانے والے ہیکر کو پانچ سال قید کی سزا

0 3

امریکا میں ایک عدالت نے کرپٹو ایکسچینج بِٹ فنیکس سے 120000 بٹ کوائن (موجودہ قیمت کے مطابق 11 ارب ڈالر سے زائد مالیت) چرانے اور لانڈرنگ کرنے کے جرم میں ایک ہیکر کو پانچ برس قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 35 سالہ اِلیا لیچنسٹین نے 2016 میں اپنی اہلیہ ہیتھر مورگن کے ساتھ مل کر بِٹ فنیکس کے نیٹ ورک کو ہیک کیا اور فنڈز لانڈر کیے۔

کرپٹو کرنسی کی تاریخ میں یہ بڑی وارداتوں میں سے ایک ہے۔ ڈسٹرک جج کولینکولر-کوٹیلی کی جانب سے اس واردات کو باقاعدہ ایک سوچی سمجھی وردات قرار دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس متعلق یہ پیغام دیا جانا ضروری ہے کہ آپ یہ جرائم آزادانہ نہیں کر سکتے، ان کے کچھ نتائج ہوں گے۔

اِلیا (جو کہ فروری 2022 میں گرفتار ہونے کے بعد سے دو سال اور نو ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں) نے اپنی صلاحیتوں کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ جیل سے چھوٹنے کے بعد وہ اپنی مہارت کو سائبر کرائم سے لڑنے میں بروئے کار لائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.