میٹا کا پاکستانی کانٹینٹ کریئٹرز کیلیے کراچی ایونٹ کا انعقاد
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کانٹینٹ کریئٹرز کے ساتھ روابط قائم کرنے کےلیے کراچی میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا۔
اس ضمن میں منعقدہ ایک ایونٹ میں پاکستان بھر سے تقریبا 40 کانٹینٹ کریئٹرز کو مدعو کیا گیا،جہاں میٹا نے فوڈ فیوژن، ساموسی اور اسامہ ناصر جیسے معروف کانٹینٹ کریئٹرز کے ساتھ کام کرتے ہوئے کانٹینٹ تخلیق کرنے میں تعاون کیا۔
جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا کے لیے عالمی شراکت داروں کے میٹا کی ڈائریکٹر ریوی سلویانا نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ پاکستان کریئٹرز اپنی کمیونٹیز کی تشکیل اور فروغ کے لیے میٹا پلیٹ فارمز کو جدید طریقوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ اگرچہ پاکستان میں ہمارے پاس کانٹینٹ کریئٹرز اکاؤنٹس کی معاونت کے لیے کوئی مقامی شراکت دار نہیں ہے لیکن ہماری عالمی ٹیم کریئٹرز کو کامیاب ہونے کے لیے درکار وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جس میں انہیں آن لائن محفوظ رہنے میں مدد دینے کے لیے مختلف ٹولز بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی متحرک کریئٹر کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے تاکہ وہ اپنی اسٹوریزشیئر کرنے اور اپنا منفرد ٹیلنٹ دنیا کو دکھانے کے علاوہ شائقین سے بامعنی طریقہ سے روابط قائم کرسکیں۔میٹا متعدد ایونٹس اور مہمات کے ذریعے پاکستان کے نوجوان ڈیجیٹل ٹیلنٹ کو مصروف کرتا آیا ہے۔
” کریئٹر کنیکٹ” ایونٹ میں میٹا نے اپنے واٹس ایپ چینلز کا آغازکرنے والے کریئٹرز کی کا میابی کا جشن منایا۔