سیکیورٹی ماہرین کی اینڈرائیڈ صارفین کو اسمارٹ فون اپ ڈیٹ رکھنے کی ہدایت
سیکیورٹی ماہرین نے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں متعدد سیکیورٹی مسائل کی نشان دہی کرنے کے بعد صارفین کو اپنے اسمارٹ فونز اپ ڈیٹ رکھنے کی تجویز دے دی۔سائبر مجرمان مستقبل بنیادوں پر لوگوں کی ڈیوائسز کو ہیک کرنے کے لیے نِت نئے طریقے تلاش کرنے میں مصروف رہتے ہیں لیکن سائبر سیکیورٹی ماہرین ڈیوائسز یا ایپس میں اُن خامیوں کی نشان دہی کرتے ہیں جن کا ممکنہ طور پر مجرمان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
اینڈرائیڈ کی مالک کمپنی گوگل کی نظر میں جب بھی کوئی بگ یا مسئلہ آتا ہے تو وہ معمول کے مطابق اپنے آپریٹنگ سسٹم کے لیے ضروری اپ ڈیٹس جاری کرتی رہتی ہے۔تازہ ترین معاملے میں ماہرین کی جانب سے کل 51 سیکیورٹی خامیوں کی نشان دہی کی تھی جن کو اب دور کر دیا گیا ہے۔
ٹیک کمپنی کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مسائل میں اعلیٰ سیکیورٹی مسائل تھے جن کو ریموٹ کوڈ ایگزیکیوشن کہا جاتا ہے، جس کا مطلب ہوتا ہے کہ ہیکر صارف کے ہینڈ سیٹ میں گُھس کر مشکوک سافٹ ویئر فون کو ہاتھ لگائے بغیر انسٹال کر سکتا ہے۔اس کے لیے بہتر طریقہ یہی ہے کہ فون کی آٹومیٹک اپ ڈیٹس کا آپشن ہمیشہ آن رکھا جائے تاکہ صارفین کسی بھی بگ کا حل جاری ہونے کے ساتھ ہی موصول ہو سکے۔