گوگل سرچ میں ایک بہترین اے آئی فیچر صارفین کیلئے متعارف

0 5

اس وقت جب اوپن اے آئی کی جانب سے سرچ انجن مارکیٹ میں چیٹ جی پی ٹی سرچ کے ذریعے قدم رکھا جا رہا ہے، وہاں دوسری جانب گوگل سرچ انجن کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھایا جا رہا ہے۔

اس مقصد کے لیے گوگل سرچ میں رئیل ٹائم وائس ٹو سرچ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ گوگل کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین گوگل موبائل ایپ میں گوگل سرچ سے بات چیت کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صارف کو اپنے موبائل پر بول کر ایک سوال گوگل سرچ کو فراہم کرنا ہوگا اور کمپنی کی جانب سے اس کے جواب میں سرچ رزلٹس فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے بعد آپ سرچ رزلٹس کے حوالے سے مزید سوالات پوچھ سکتے ہیں اور گوگل سرچ کی جانب سے رئیل ٹائم میں اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ گوگل میں پہلے ہی وائس ٹو سرچ کا آپشن موجود ہے مگر ابھی آپ کسی موضوع پر صرف ایک بار ہی سرچ کرسکتے ہیں۔

مزید سوالات پوچھنے کے لیے وہ پورا عمل دوبارہ دہرانا پڑتا ہے۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد وائس ٹو سرچ میں ایک ہی موضوع کے بارے میں متعدد بار سرچ کرنا ممکن ہو جائے گا۔

صارفین کے سوالات پر گوگل کی جانب سے مسلسل سرچ لنکس اور اے آئی پر مبنی سمریز صارفین کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

یہ فیچر ابھی گوگل ایپ میں محدود صارفین کو دستیاب ہے اور ابھی واضح نہیں کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.