آسٹریلیا: 16 سے سال سے کم عمر افراد کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی

0 8

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کے لیے قانون سازی کرے گی۔

وزیر اعظم انتھونی البانی نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ سوشل میڈیا ہمارے بچوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ قانون سازی اس سال پارلیمنٹ میں متعارف کرائی جائے گی اور قانون سازوں کی طرف سے اس کی توثیق کے 12 ماہ بعد نافذ العمل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ والدین کی رضامندی رکھنے والے صارفین کے لیے بھی کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ذمہ داری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہوگی کہ وہ یہ ظاہر کریں کہ وہ رسائی کو روکنے کے لیے معقول اقدامات کر رہے ہیں۔ کیونکہ یہ ذمہ داری والدین یا نوجوانوں پر نہیں ہوگی۔

دوسری جانب وزیر مواصلات مشیل رولینڈ نے کہا کہ متاثر ہونے والے پلیٹ فارمز میں میٹا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور فیس بک کے ساتھ ساتھ ٹک ٹاک اور ایلون مسک کا ایکس شامل ہوں گے۔ یوٹیوب کے بھی قانون سازی کے دائرہ کار میں آنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.