واٹس ایپ جلد فوری ردِ عمل کا فیچر متعارف کرائے گا

0 38

کیلیفورنیا: واٹس ایپ گزشتہ چند ماہ سے اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے فوری رد عمل کے فیچر پر کام کر رہا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس فیچر کا عوامی سطح پر رول آؤٹ قریب ہے کیونکہ میٹا کی ذیلی پلیٹ فارم نے ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن 2.24.17.21 پر فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق اسٹیٹس دیکھتے وقت صارفین کو “ریپلائی” ٹیکسٹ باکس کے بغل میں دل کی شکل کا “لائک” بٹن نظر آئے گا، جس سے وہ اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو پسند کرسکتے ہیں۔ اور جب کوئی آپ کے اسٹیٹس پر لائیک کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتا ہے تو ، آپ اسے انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح اسٹیٹس ناظرین کی فہرست میں دیکھیں گے۔ واٹس ایپ صارفین کو یہ فیصلہ کرنے کی بھی اجازت دے گا کہ آیا ان جیسے رد عمل کے لئے نوٹیفکیشن حاصل کرنا ہے یا نہیں۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اور فیچر پر کام کیا جا رہا ہے جس میں صارفین کی سیکیورٹی اور پرائیویسی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ یہ صارفین کو نامعلوم اکاؤنٹس سے پیغامات بلاک کرنے دے گا۔ اس فیچر کے آن ہونے کے بعد واٹس ایپ نامعلوم اکاؤنٹس کے پیغامات کو خود بخود بلاک کر دے گا اگر وہ ایک مخصوص حجم سے تجاوز کرتے ہیں۔

یہ فیچر فی الحال تیاری کے مراحل میں ہے اور بیٹا صارفین کے لیے بھی دستیاب نہیں ہے، لہذا یہ واضح نہیں ہے کہ واٹس ایپ کو اسے عوامی طور پر جاری کرنے میں کتنا وقت لگے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.