پاکستانی ماہرین کا پھلوں کو کھولے بغیر مٹھاس بتانے والا نظام تیار
نظام 80 فیصد درستگی کے ساتھ مٹھاس کی پیشگوئی کرسکتا ہے،نسٹ
کراچی (شوریٰ نیوز) پاکستانی ماہرین کا پھلوں کو کھولے بغیر مٹھاس بتانے والا نظام تیار،نظام 80 فیصد درستگی کے ساتھ مٹھاس کی پیشگوئی کرسکتا ہے،پاکستانی ماہرین کا پھلوں کو کھولے بغیر مٹھاس بتانے والا نظام تیار ،نظام 80 فیصد درستگی کے ساتھ مٹھاس کی پیشگوئی کرسکتا ہے ،پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلیجنس یا اے آئی) اور بصری خواص کی بنا پر نارنگی اور کینو جیسے سِٹرس پھلوں کو کھولے بغیر ان کی مٹھاس معلوم کرنے کا ایک طریقہ وضع کیا ہے۔ یہ نظام 80 فیصد درستگی کے ساتھ ان مٹھاس کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) کے قومی مرکز برائے روبوٹکس اور آٹومیشن سے وابستہ ڈاکٹر عائشہ زیب کی نگرانی میں کئی جامعات اور انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے یہ اہم کام انجام دیا ہے جس میں نارنگیوں اور اس سے وابستہ پھلوں کو نقصان پہنچائے بغیر اس کا ذائقہ معلوم کیا جاسکتا ہے۔