یوٹیوب نے 26 جون سےاسٹوریز بند کرنے کا اعلان کردیا

اسٹوریز اتنی مقبولیت نہ حاصل نہ کرسکیں جس کی توقع کی جارہی تھی

0 93

سان فرانسس (شوریٰ نیوز)یوٹیوب نے 26 جون سےاسٹوریز بند کرنے کا اعلان کردیا،اسٹوریز اتنی مقبولیت نہ حاصل نہ کرسکیں جس کی توقع کی جارہی تھی،یوٹیوب نے 2018 میں اسنیپ چیٹ سے متاثر ہوکر اپنی ایپ میں اسٹوریز کا آپشن پیش کیا تھا جسے ٹھیک ایک ماہ بعد ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اسٹوریز کا مقصد یہ تھا کہ تخلیق کاروں کو صارفین سے جڑنے کا ایک نیا راستہ فراہم کیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی شمولیت بڑھانے کے لیے فل اسکرین آپشن بھی رکھے گئے۔یوٹیوب نے اپنے باضابطہ اعلان میں کہا ہے کہ ’آج یوٹیوب پر تخلیق کے بہت سے طریقے ہیں جن میں کمیونٹی پوسٹس ہیں، شارٹس ہیں اور طویل مدت کی ویڈیوز شامل ہیں۔ لیکن اب اسٹوریز اپنی کشش کھورہی ہیں اور 26 جون 2023 سے انہیں بتدریج ختم کردیا جائے گا۔ اس تاریخ کو جو اسٹوری پوسٹ کی جائے گی وہ بھی اگلے سات روز میں غائب ہوجائے گی۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ یوٹیوب شارٹس نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ شاید کمپنی اس کاکوئی متبادل بھی پیش کرے۔ تاہم یوٹیوب نے عندیہ دیا ہے کہ اسٹوریز وہ مقبولیت حاصل نہ کرسکیں جس کی توقع کی جارہی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.