ایپل کا اپنی ڈیوائسز کی زندگی بڑھانے کے لیے اہم اقدام

0 189

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل جلد ہی اپنے آئی فونز اور دیگر ڈیوائسز کی زندگی حتیٰ الامکان بڑھانے کے لیے ان کی بیٹریوں اور اسکرین کو تبدیل کرنے کے عمل کو آسان کرنے جا رہی ہے۔

کمپنی مستقبل میں ڈسپلے اور بیٹریوں کو آئی فون میں لگاتے وقت مزید معلومات پیش کرے گی۔ یہ اقدام ڈیوائسز کی زندگی بڑھانے کے لیے کی جانے والی متعدد اپ ڈیٹس کا حصہ ہے۔

ایپل کی جانب سے کیے جانے والے اعلان کے مطابق کمپنی اپنے ’سیلف-سروس ریپیئر ڈائگنوسٹکس‘ فیچر کو مزید بڑھائے گی تاکہ صارفین اپنی ڈیوائس میں پیش آنے والے مسائل کا خود جائزہ لے سکیں۔

فیچر کا دائرہ کار وسیع کرنے کے ساتھ ایک مقالہ ’لونجویٹی، بائے ڈیزائن‘ بھی شائع کیا جارہا ہے جس میں بتایا جائے گا کہ یہ کوشش کس طرح ڈیوائسز کی زندگی بڑھائے گی۔

دستاویز کے مطابق یہ چیز صارفین کو بہترین تجربہ دینے کے لیے کارگر رہی ہے اس لیے کمپنی ایسی اشیاء ڈیزائن کرتی ہے جو دیرپا ہوں۔ یہ مقصد ڈیزائن کے عمل کے آغاز سے شروع ہوتا ہے اور مستقبل کے استعمال کی پیش گوئیاں شامل کر لیتا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.