چیونٹیاں بھی انفیکشن کا پھیلاؤ روکنے کیلئے متاثرہ عضو کاٹ دیتی ہیں

0 108

چیونٹیاں ان چند جانداروں میں سے ایک ہیں جو اپنے ساتھیوں کے زخموں کو ٹھیک کرتے ہیں اور اب ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ کسی ساتھی کی زندگی بچانے کیلئے اس کے جسم کا متاثرہ حصہ بھی کاٹ دیتی ہیں جیسے انسان کرتے ہیں۔

کچھ چیونٹیاں زندہ رہنے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے ساتھیوں کے متاثرہ اعضاء کو کاٹ دیتی ہیں۔ اس طرز عمل کی وجہ سے وہ واحد ریکارڈ شدہ جاندار ہیں جو کسی دوسرے کی جان بچانے کے لیے عضو کاٹتی ہیں۔

اگرچہ یہ بات ہمیں پہلے ہی معلوم تھی کہ میٹابیلی چیونٹیاں خصوصی غدود (glands) کے ذریعے پیدا ہونے والے جراثیم کش مادے کو خارج کر کے انفیکشن کا علاج کر سکتی ہیں۔ لیکن تمام چیونٹیوں میں یہ غدود نہیں ہوتے۔

سوئٹزرلینڈ کی لوزان یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈینی بفٹ لیبارٹری میں فلوریڈا کی کارپینٹر چیونٹیوں کی کالونیوں کا مشاہدہ کر رہے تھے کہ جبھی انہوں نے ایک چیونٹی کو اپنے ساتھی کی زخمی ٹانگ کو چباتے ہوئے دیکھا۔

ڈینی نے کہا کہ مجھے پہلے تو یقین نہیں آیا۔ میں نے سوچا کہ کوئی اور بات ہو گی، شاید کوئی خطرہ محسسوس ہوا ہو یا وہ اسے دشمن سمجھ بیٹھی ہو۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.