واٹس ایپ صارفین کو اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم

0 58

پیغام رسانی کی ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کو چیٹ میں بھیجی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کے معیار میں سب سے زیادہ مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

صارفین اگر تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے سے قبل ایچ ڈی کا آپشن منتخب نہ کریں تو پکسلز پھٹ جاتے ہیں جس سے فوٹو کوالٹی خراب ہوجاتی ہے،لیکن اب اس مشکل سے جلد چھٹکارا پایا جاسکے گا کیونکہ واٹس ایپ نے ایک زبردست فیچر پر کام شروع کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ فیچر صارفین کو ہائی ڈیفینیشن (HD) کے ساتھ میڈیا کے ڈیفالٹ معیار کے طور پر تصاویر بھیجنے کے قابل بنائے گا جس سے ہر تصویر کے لیے HD آپشن کو منتخب نہیں کرنا پڑے گا۔

یہ واٹس ایپ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا،رپورٹس میں اس فیچر سے متعلق مزید تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں لیکن اتنا ضرور بتایا گیا ہے کہ اس پر ایپ نے کام کا آغاز کردیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.