انسٹا گرام میں نوجوانوں کے تحفظ کے لیے 2 فیچرز کا اضافہ

0 102

فیچر کا مقصد میٹا کی زیرملکیت ایپ میں نوجوانوں کو دیگر افراد کی بد زبانی یا توہین آمیز سلوک سے تحفظ فراہم کرنا ہے،اس مقصد کے لیے کمپنی کی جانب سے لمٹ اور رسٹرکٹ فیچرز کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ نوجوان ایسے افراد سے بچ سکیں جو توہین آمیز سلوک کرتے ہیں۔

انسٹا گرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لمٹ کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھ سکتے ہیں،ایسا کرنے کے بعد وہ صرف ان افراد کے کمنٹس، ڈائریکٹ میسجز، ٹیگز اور مینشنز دیکھ سکیں گے جو ان کی کلوز فرینڈز لسٹ میں شامل ہوں گے۔

دیگر فالوورز بھی ان پوسٹس پر بات کر سکیں گے مگر ان کے کمنٹس اور میسجز دیگر افراد کو نظر نہیں آئیں گے،اس طرح کا فیچر 2021 میں کریٹیرز کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب اسے نوجوانوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیل کیا گیا ہے۔

اسی طرح رسٹرکٹ فیچر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے،اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف افراد کو خود کو ٹیگ یا مینشن کرنے سے روک سکیں گے۔

میٹا کی جانب سے یہ فیچرز اس وقت اپ ڈیٹ کیے گئے ہیں جب نوجوانوں کے تحفظ اور دیگر مسائل کے باعث دنیا کے مختلف ممالک میں کمپنی کو اسکروٹنی کا سامنا ہے۔

امریکا کی درجنوں ریاستوں کی جانب سے بھی 2023 میں میٹا کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ سوشل میڈیا کمپنی نوجوانوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.