میسیجنگ ایپ واٹس ایپ کااپ ڈیٹ ڈیزائن متعارف کرنے کا اعلان

0 58

سوشل میڈیا پر کمپنی کی جانب سے جاری بیان اور ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کا لے آؤٹ اگرچہ نیا ہوگا لیکن ایپ صارفین کے استعمال کیلئے اب بھی آسان ہی رہے گی۔

واٹس ایپ کا نیا لے آؤٹ اور آئیکنز صارفین کو تیزی سے مطلوبہ مواد تلاش کرنے میں مدد دیں گے، اینڈرائیڈ صارفین نئے نیوی گیشن بار کے ذریعے اپنے کونٹیکٹ جلد تلاش کرسکیں گے۔

اینڈرائیڈ یا آئی فون صارفین کیلئے ایپ کا استعمال اب بھی ایک آسان تجربہ ہوگا،صارفین کی واٹس ایپ سے وابستگی بڑھانے کیلئے کمپنی نے اینی میشن کے ساتھ اضافی السٹریشن بھی شامل کردی ہیں۔

کمپنی واٹس ایپ کے نئے لے آؤٹ کیلئے روایتی سبز رنگ کو الوداع کہتے ہوئے ایک چمکتے ہوئے سبز رنگ کو شامل کررہی ہے، اس نئے شیڈ کے انتخاب سے قبل کمپنی نے 35 سے زیادہ رنگوں پر غورکیا۔

ڈارک موڈ ترجیح دینے والے صارفین کیلئے کمپنی نے ’گہرا ڈارک موڈ‘ متعارف کرایا ہے،نئے لے آؤٹ میں آئی فون صارفین تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے وقت شامل کیے گئے نئے expandable tray کے ذریعے فیچرز کو واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

صارفین اب اپنی گفتگو کو فلٹرز کے ذریعے بہتر طریقے سے منظم کر سکیں گے جس سے نہ پڑھی جانے والی گروپ چیٹس کی نگرانی کرنا آسان ہو جائےگا۔

واٹس ایپ نے نئی تبدیلیوں کے آغاز کیلئے فی الحال کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم امید ہے کہ یہ تبدیلیاں جلد ہی شروع کر دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.