8 فروری کو انٹرنیٹ معطل کرنا معلومات تک رسائی اور آزادی اظہار پر پابندی تھی،فریڈم نیٹ ورک

0 120

فریڈم نیٹ ورک کی جانب سے جاری ہونے والی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں موبائل نیٹ ورک بند اور انٹرنیٹ معطل کرنا معلومات تک رسائی اور آزادی اظہار پر پابندی تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای سیفٹی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن بل پاکستانی ڈیجیٹل معیشت کے لیے خطرہ ہوں گے، یہ بل منظور ہوئے تو گوگل، فیس بک، ایکس اور یوٹیوب پاکستانی حکام کے مانگنے پر پاکستانی صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔

ایسا کرنے سے جبری سنسر شپ کو ادارہ جاتی شکل مل جائے گی ، 12 ماہ کے دوران پاکستان میں 4 صحافی قتل ہوئے۔ صحافیوں کو ہراساں کرنے کے 104 واقعات سامنے آئے، 200 سے زیادہ صحافیوں اور بلاگرز کو 70 سے زائد قانونی نوٹسز بھیجے گئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.