سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کردیے گئے

0 172

اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہاپسندی یونٹ نے سوشل میڈیا پرمذہبی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرادیے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث1522 اکاونٹس کی نشاندہی کی۔

ترجمان نے بتایاکہ سوشل میڈیا پرمذہبی اور لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند کرادیے گئے ہیں، اکاؤنٹس بندش کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھا گیا۔

ترجمان پولیس نے بتایاکہ بند ہونے والے اکاؤنٹس میں 65 مذہبی اور 47 ملک کے خلاف پروپیگنڈے میں ملوث تھے جبکہ 350 اکاؤنٹس دہشتگردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے۔

ترجمان کے مطابق باقی 1060 اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.