اوپن اے آئی نے تحریری ہدایات سے ویڈیو بنانے والا ٹول متعارف کروا دیا

0 162

اوپن اے آئی نے ایک بار پھر ڈیجیٹل دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے کیونکہ اس نے مواد کی تخلیق کے منظر نامے کو ایک نئی شکل دے دی ہے۔

اوپن اے آئی نے سورا(Sora) نامی اے آئی ٹول متعارف کروادیا ہے جس کی مدد سے صارفین تحریری ہدایت سے ویڈیو تخلیق کرسکیں گے۔

اوپن اے آئ نےحال ہی میں باضابطہ طور پر اپنا تازہ ترین تول، سورا (Sora) عوام کے سامنے متعارف کروایا جس میں ٹیکسٹ (تحریری ہدایت) کے ذریعے با آسانی کسی بھی قسم کی ویڈیو تخلیق کی جاسکتی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ صارفین اب تحریری مواد سے براہ راست ویڈیو مواد تیار کر سکتے جو ڈیجیٹل دنیا میں مواد کی تخلیق کو ناقابل یقین بلندیوں تک لے جائے گا۔

سورا ایک AI ماڈل ہے جو ٹیکسٹ ہدایات سے حقیقت پسندانہ اور تخیلاتی مناظر بنا سکتا ہے۔سورا تحریری اشارے کو ایک منٹ کی ویڈیوز میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چاہے وہ سمندر کی لہروں کے پار موٹر سائیکل پر سوار کچھوے کا تصور ہو یا پہاڑ پر پوڈ کاسٹ میں مشغول کتوں کا، سورا بے مثال حقیقت پسندی کے ساتھ تخیل کو زندہ کرتا ہے۔

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹ مین نے سوشل میڈیا پرسورا کا استعمال کرتے ہوئے تحریری ہدایت کے ذریعے تیار کردہ ویڈیو کی ایک سیریز بھی جاری کی۔

اوپن اے آئی کے نئے ٹول نے جہاں آسانی پیدا کی ہے وہیں ساتھ ہی AI سے تیار کردہ مواد کے اثرات کے بارے میں خدشات بھی پیدا کیے ہیں۔ لوگ نوکریوں سے محروم ہونے اور جعلی معلومات کے پھیلاؤ سے پریشان ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.