کراچی ائیرپورٹ پر جاپان کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کا جدید سسٹم غیرفعال ہوگیا

0 89

کراچی ائیرپورٹ پر جاپان کے تعاون سے مصنوعی ذہانت کا جدید سسٹم غیرفعال ہوکر رہ گیا ہے جس کے سبب مطلوب ملزمان کی نشاندہی کیلئے ایف آر ایس سسٹم سے عملی طور پر استفادہ نہیں لیا جارہا ہے۔

پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے مطلوب ملزمان کا مکمل ڈیٹا بھی سسٹم میں اندارج کیلئے تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ ایف آئی اے کے پاس افرادی قوت کی کمی بھی سسٹم کی مکمل فعالیت کی راہ میں رکاوٹ ہے، فیس ریگنیشن سسٹم تنصیب کے بعد مانیٹرنگ روم سمیت ایف آئی اے کے زیرانتظام کیاگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سسٹم میں بین الاقوامی روانگی کے انٹری گیٹ اور مختلف حصوں میں جدید کیمرے نصب کیے گئے تھے، مطلوب ملزمان کے ٹرمینل میں داخلے کے ساتھ ہی ایف آر ایس میں موجود تصاویر کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کرنا ممکن ہے۔

مانیٹرنگ روم میں موجود ڈیوٹی اہلکارکی نشاندہی پر ملزم کی حراست یقینی بنائی جاتی ہے، افتتاح کے کئی ماہ بعد سسٹم کا آپریشن روم بند رہا پھر ایک سال قبل سسٹم آن کیا گیا تو ڈیٹا نہ ہونے کی وجہ سے مطلوبہ استفادہ نہیں لیا جارہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.