جاپان میں فلاپی ڈسک کا استعمال روکنے کا عمل آخرکار شروع ہوگیا

0 295

اگر آپ کسی نوجوان سے پوچھیں کہ فلاپی ڈسک کیا ہے تو زیادہ امکان یہی ہے کہ اسے علم ہی نہیں ہوگا،اس کی وجہ یہ ہے کہ فلاپی ڈسک کو استعمال کرنے کا زمانہ ختم ہوئے عرصہ ہوگیا۔

جاپان وہ ملک ہے جہاں اب بھی اس کا استعمال سرکاری محکموں میں ہورہا ہے،دنیا میں متعدد ٹیکنالوجی شعبوں میں نئی جہتیں متعارف کرانے والے اس ملک میں آخرکار فلاپی ڈسک کے عہد کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

2022 میں اس وقت کے ڈیجیٹل امور کے جاپانی وزیر نے سرکاری اداروں میں فلاپی ڈسک کے استعمال پر پابندی کے لیے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔

اب وزارت معیشت، تجارت اور صنعت نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ قوانین کے تحت مخصوص ریکارڈنگ میڈیا جیسے فلاپی ڈسک کا استعمال لازمی ہے۔

مگر موجودہ کیلنڈر سال کے بعد کاروباری اداروں پر فلاپی ڈسک میں ڈیٹا محفوظ کرکے وزارت صنعت کو فراہم کرنے کی پابندی ختم کی جا رہی ہے۔

اس کے لیے نئے آرڈنینس جاری کیے جائیں گے جبکہ سی ڈی روم کا استعمال بھی ترک کیا جائے گا۔

وزارت ڈیجیٹل امور کے مطابق متعدد حکومتی اداروں کے 1900 ضوابط کے باعث فلاپی ڈسک، سی ڈی رومز اور منی ڈسکس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس پابندی کا اطلاق یوٹیلیٹی سپلائرز، کان کنی کے آپریشنز، طیارے اور ہتھیار بنانے والوں پر بھی ہوتا ہے، مگر بتدریج فلاپی ڈسک کا استعمال ختم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.