پی ٹی اے کے متنازعہ ویب مینجمنٹ سسٹم کی ‘اپ گریڈیشن پر انٹرنیٹ سپلائی میں مزید رکاوٹیں؟

0 205

پی ٹی اے کے ترجمان نے نجی نیوز چینل کو تصدیق کی کہ جس سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے وہ ویب مینجمنٹ سسٹم (WMS) ہے۔

وہ اپنے ویب مینجمنٹ سسٹم (WMS) کو اپ گریڈ کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ملک میں انٹرنیٹ صارفین کو عام انتخابات سے قبل انٹرنیٹ کی بندش کے واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد شمیم پیرزادہ نے22 جنوری کو میڈیا کو بتایا کہ (PTA) اپنے ایک سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کر رہا تھا جب کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست روی کے حالیہ واقعات کی وجہ ‘فنی خرابی تھی۔

احمد شمیم پیرزادہ نے پھر خبردار کیا کہ خرابیاں اگلے دو سے تین ماہ تک جاری رہیں گی، جب کہ پاکستان میں دو ہفتوں میں 8 فروری کو پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔

پی ٹی اے کے ترجمان نےٹیلی فون پر جیو فیکٹ چیک کو تصدیق کی کہ جس سسٹم کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے وہ ویب مینجمنٹ سسٹم (WMS) ہے۔

پی ٹی اے ترجمان نے مزید تفصیل میں جائے بغیرکہا کہ انٹرنیٹ سب میرین کیبلز یعنی Sea-Me-We 3,4,5 وغیرہ کے لیے لینڈنگ اسٹیشنوں پر ویب مینجمنٹ سسٹم کو لگانے/اپ گریڈیشن/ٹیسٹنگ فی الحال جاری ہے ۔

پی ٹی اے کے اہلکار نے مزید دعویٰ کیا کہ یہ نظام ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن آپریٹرز کے ذریعے لگایا جا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی ٹی اے نے انہیں [ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی متعلقہ تکنیکی سرگرمی سے ٹیلی کام صارفین کے لیے انٹرنیٹ سروس متاثر نہ ہوں ۔

لیکن ڈیجیٹل رائٹس کے رکن اسامہ خلجی نے پی ٹی اے کی جانب سے دیے گئے جواب کو”متضاد“ اور”بے ربط“قرار دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.