ورک فرام ہوم پروگرام کے تحت کوریا میں 2 سال تک قیام کرنا ممکن
جنوبی کوریا کی جانب سے یکم جنوری 2024 سے ڈیجیٹل نوماڈ ویزا جاری کیے جا رہے ہیں،اس ویزا پروگرام کے تحت غیر ملکیوں کو 2 سال تک جنوبی کوریا میں قیام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
کورین وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکی شہریوں کے لیے نیا ڈیجیٹل ویزا متعارف کرایا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ابھی ورک فرام ہوم کرنے والے افراد کو کوریا آنے کے لیے ٹورسٹ ویزا جاری کیا جاتا ہے، مگر اس نئے نظام کے تحت ایسے افراد کو زیادہ لمبے عرصے تک کورین سرزمین پر رہتے ہوئے کام کرنے کی سہولت ملے گی۔
اس پروگرام کی چند شرائط میںورک فرام ہوم کرنے والے افراد کیلئے اس یورپی ملک کے رہائشی ویزا کا حصول آسان ہوگیا،درخواست گزار کو ایسے دستاویزات بھی جمع کرانا ہوں گے جن سے ان کی ملازمت کی تصدیق ہو۔
خواہشمند افراد کو اپنے ممالک میں جنوبی کورین سفارتخانے میں دستاویزات جمع کراکے ثابت کرنا ہوگا کہ ان کی سالانہ آمدنی 84 ہزار 400 ڈالرز ہے۔
اسی طرح خواہشمند افراد کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونا بھی ضروری ہوگا،ان افراد کو پرائیویٹ ہیلتھ انشورنس بھی کرانا ہوگا اور کم از کم عمر 18 سال رکھی گئی ہے۔
امیدواروں کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ وہ موجودہ ملازمت کو کم از کم ایک سال سے کر رہے ہیں،ویزا کے اجرا کے بعد ان افراد کو شریک حیات اور 18 سال سے کم عمر بچے ساتھ لانے کی اجازت بھی ہوگی۔
ویزا حاصل کرنے والے افراد کو ابتدائی طور پر ایک سال تک کوریا میں قیام کی اجازت دی جائے گی مگر اس میں مزید ایک سال کی توسیع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔