آئی فون کو چوروں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایپل کا بہترین سکیورٹی فیچر

0 281

اسمارٹ فونز میں صارف کی متعدد حساس تفصیلات موجود ہوتی ہیں جیسے مختلف سروسز کے اکاؤنٹس کے ای میلز، کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اور دیگر۔

آئی فون صارفین پاس کوڈ کے ذریعے اپنی حساس تفصیلات تک رسائی حاصل کرتے ہیں،4 یا 6 ہندسوں کا یہ کوڈ مختلف کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے جیسے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات دیکھنا ہے۔

ایپل آئی ڈی کا پاس ورڈ بدلنا یا ڈیوائس میں محفوظ تمام پاس ورڈز تک رسائی وغیرہ،یہی وجہ ہے کہ ایپل نے آئی فونز کی سکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے آئی او ایس 17.3 بیٹا (beta) میں ایک نئے فیچر Stolen Device Protection کا اضافہ کیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ڈیوائس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے، پھر چاہے چوروں کو پاس کوڈ کا علم ہی کیوں نہ ہو جائے، ڈیٹا محفوظ رہے گا۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی حساس تفصیلات تک رسائی یا ایپل آئی ڈی میں تبدیلی فیس آئی ڈی (چہرے کا اسکین) یا ٹچ آئی ڈی (فنگرپرنٹ) جیسے بائیو میٹرک طریقوں سے ہی کر سکیں گے۔

اس فیچر کے تحت جب کوئی صارف ایپل آئی پاس ورڈ کو تبدیل کرے گا، فیس یا فنگرپرنٹ اسکیننگ کو بدلے گا یا فائنڈ مائی آئی فون کو ٹرن آف کرے گا تو اس سے بائیومیٹرک ڈیٹا مانگا جائے گا۔

بائیو میٹرک ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد بھی ایک گھنٹے تک انتظار کراکے پھر سے وہ ڈیٹا مانگا جائے گا، جس کے بعد تبدیلیاں کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

ایپل کے ایک ترجمان کے مطابق موجودہ عہد میں ڈیوائسز کی چوری یا انہیں چھیننے کا سلسلہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، اسی لیے ہم اپنے صارفین اور ان کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے نئے فیچرز تیار کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.