جی ٹی اے گیم کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

0 256

تمام گیمز میں سب سے زیادہ متوقع گیم جی ٹی اے 6 بہت جلد ریلیز ہونے والا ہے، Rockstar Games نے اعلان کیا ہے کہ گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 کے ٹریلر کی نقاب کشائی آج 5 دسمبر کو کی جائے گی۔

یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ گیم اصل میں کب ریلیز ہوگا،جی ٹی گیم سیریز کے مداح بہت پرجوش ہیں اور X پر Rockstar کی جانب سے گیم کے ٹریلر کے اعلان کے صرف دو گھنٹے کے اندر ہی پوسٹ کو 26 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

راک اسٹار گیمز کو گرینڈ تھیفٹ آٹو 5 کو جاری کیے ہوئے 10 سال ہوچکے ہیں جو Minecraft کے بعد اب تک کا دوسرا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا ویڈیو گیم ہے جس کی 185 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.