دبئی میں الیکٹرک گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد کمی کا اعلان

0 206

ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین محمد مظہر حمادہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے الیکٹرک گاڑیوں کے انشورنس پریمیم میں کمی کا فیصلہ مذکورہ گاڑیوں کی طلب اور رسد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

گاڑیوں کی اصلاح و مرمت کے لیے گیراج بھی کم ہیں، اس وجہ سے ان کی انشورنس پریمیم پہلے زیادہ ہوتی تھی لیکن اب جب کہ ان گاڑیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے، اس لیے انشورنس پریمیم میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کچھ کمپنیوں کی دبئی میں ایجنسیاں نہیں ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنیاں ان گاڑیوں کی مرمت کے علاوہ صرف ڈسٹری بیوٹرز پر انحصار کرتی ہیں۔

اسپیئر پارٹس کی فراہمی انشورنس کمپنی کی ذمہ داری نہیں ہے۔ کمپنی صرف مطلوبہ رقم فراہم کرنے کی پابند ہے، دبئی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لئے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

رہائشی اب پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے لیے کرایہ ’فیس ریڈنگ‘ کے ذریعے ادا کر سکیں گے، اس نئے طریقہ کار کے بعد پلاسٹک کارڈز، ٹکٹ، کریڈٹ کارڈز اور ’نول‘’کی ضرورت نہیں رہے گی۔

اتھارٹی کی جانب سے فیس ریڈنگ کے ذریعے کرائے کی ادائیگی کے پروگرام کا تعارف جیٹکس 2023 میں کرایا جارہا ہے، جیٹکس 2023 دبئی ورلڈ کمرشل سینٹر میں جاری ہے۔

ادارے کے ڈائریکٹر صلاح المرزوقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والوں کے لیے کرائے کی ادائیگی کا نیا اور آسان طریقہ متعارف کرا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.