ویوو V29 5G اور V29e 5G پاکستان میں متعارف کروادیے گئے
سمارٹ فونز صارفین کو جدید ڈیزائن کے ساتھ بے مثال کیمرہ فیچرز اور طاقتور کارکردگی مہیا کرنے کی ویووکی V سیریز کی روایت کو لے کر آگے بڑھیں گے۔
اپنے جدید ترین V سیریز کے سمارٹ فونز، V29 5G اور V29e 5G کے لیے ویوو نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بین الاقوامی شہرت کے حامل بہترین کے بلے باز بابر اعظم کے ساتھ اپنی شراکت داری جاری رکھی ہے۔
بابر اعظم ان سمارٹ فونز کے لیے ویوو کے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے کام کریں گے۔
سمارٹ فون انڈسٹری میں سب سے پتلے فون کا نیا معیار قائم کرتے ہوۓ ویوو V29 5G دلکش 120 ہرٹز 3D کروڈ سکرین کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے جو صارفین کو سکرین دیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے۔
اس کی مدد سے صارفین بغیر کسی رکاوٹ کے باآسانی سمارٹ فون استعمال کرسکیں۔ مزید یہ کہ ویوو V29 5G اور V29e 5G کا سلم اور دلکش ڈیزائن انھیں نہ صرف گرفت میں آسان بلکہ دکھنے میں بھی بے حد خوبصورت سمارٹ فونز بنا دیتا ہے۔
دلکش ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ویوو V29 5G کی نمایاں خصوصیات میں سمارٹ اورا لائٹ پورٹریٹ، 50 میگا پکسل آٹو فوکس گروپ سیلفی، سپر مون موڈ، اور فوڈ موڈ بھی شامل ہیں۔