پاکستانی ٹیک کمپنی سدا پےکا پاکستانی فری لانسرز کے لیے احسن اقدام

0 250

( SadaPay)کی طرف سے رواں سال کے اوائل میں فری لانسرز کے لیے ایک بزنس اکاؤنٹ ’سدا بز‘ شروع کیا گیا تھا، جس کا مقصد بغیر کسی فیس کے پاکستانی فری لانسرز کو عالمی سطح پر ادائیگیوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

’سدا پے‘ کی طرف سے یہ اعلان سدا کانفرنس‘ میں کیا گیا۔ اس کانفرنس میں آئی ٹی انڈسٹری کے تجربہ کار افراد، فری لانسنگ ’ایکو سسٹم‘ کے فنی ماہرین اور ’سدابز‘ کو ابتدائی طور پر سبسکرائب کرنے والوں نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ایپل پے کے صارفین کی تعداد 55کروڑ ہے جو پے پال کے صارفین سے زیادہ ہے۔ پے پال کے صارفین کی تعداد اس وقت 45کروڑ ہے۔ اس کے علاوہ ایپل پے کے ذریعے ادائیگی کا حجم پے پال کی سے 4گنا زیادہ ہے اور اس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

عالمی سطح پر 2ارب سے زائد آئی فونز ایپل پے سے منسلک ہیں۔سداپے اس کے علاوہ گوگل پے کے ذریعے ادائیگی کی سہولت بھی دے رہا ہے، جس کے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ اس طرح سدا پے نے پاکستانی فری لانسرز کو لگ بھگ 70کروڑ سے زائد ڈیوائسز سے منسلک کر دیا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سدا پے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برینڈن ٹمنسکی کا کہنا تھا کہ ”سدا بز پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ثابت ہو گا۔ سدا سکول کے ساتھ سدا پے کا مقصد پاکستان میں ڈیجیٹل کمیونٹی سے منسلک نوجوانوں کو عالمی معیشت میں ایک منفرد مقام دلانا ہے۔“

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.