چینی کمپنی ’آنر‘ (Honor)نے آنکھوں سے کنٹرول ہونے والا سمارٹ فون متعارف کروا دیا
سمارٹ فون ماڈل کو ’میجک 6‘ ہے جس کا اعلان آنر کی طرف سے کوالکوم 2023سنیپ ڈریگن کانفرنس میں کیا گیا ہے،کانفرنس میں اس سمارٹ فون کے آنکھوں سے کنٹرول ہونے کے فیچر کا مظاہرہ ایک ویڈیو کے ذریعے کیا گیا۔
ویڈیو میں ایک خاتون ’میجک 6‘پر معروف آن لائن ٹیکسی سروس ’اوبر‘ کی ایپلی کیشن کھولے دکھائی دیتی ہے اور وہ ایپ پر اپنے روٹ کو سکرین کو ٹچ کیے بغیر محض آنکھوں سے ’زوم آؤٹ‘ کرتی ہے۔
کانفرنس میں ’میجک6‘ کے دیگر فیچرز کے متعلق نہیں بتایا گیا اور نہ ہی اس کے مارکیٹ میں آنے کی حتمی تاریخ بتائی گئی ہے۔ تاہم کوالکوم کی طرف سے کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ اس کے نئے ’چِپ سیٹ‘ (Chipset)کے حامل سمارٹ فونز آئندہ چند ہفتوں میں مارکیٹ میں آ جائیں گے۔